نیویارک: (بیورورپورٹ) پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ وغیر قانونی طور پر معطل کرنے کے بھارتی اقدام اور دریاوں کا پانی روکنے کی دھمکیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا مشترکہ قدرتی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی، 24 کروڑ سے زائد افراد کے روزگار ،فلاح و بہبود کےلئے خطرہ و علاقائی امن و استحکام کے منافی ہے۔
سلامتی کونسل کے رکن ملک لائبیریا کے زیر اہتمام ”قدرتی وسائل ،تنازعات، روک تھام اور امن کےلئے تعاون کا فروغ“ کے موضوع پر منعقدہ آریا فارمولا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے کہا مستقل ثالثی عدالت نے 31 اگست 2026کے اپنے فیصلے میں توثیق کی سندھ طاس معاہدہ بدستور نافذ العمل ،بھارت اپنی ذمہ داریوں کا پابند ہے،کسی بھی ملک کو مشترکہ قدرتی وسائل کو بین الاقوامی قانون ،معاہداتی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دباو ڈالنے یا سیاسی مقاصد کے حصول کےلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،قدرتی وسائل کو استحصال ،تنازعات کا ذریعہ بنانے کی بجائے پائیدار ترقی، مشترکہ خوشحالی اور امن کے فروغ کےلئے بروئے کار لایا جانا چاہئے۔
بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، پاکستان
















