لاہور:(خبر نگار)سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے پی ٹی آئی پر پابندی بہت بڑی غلطی ہوگی، تحریک لبیک اور عوامی تحریک پرپابندی لگا کر کیا حاصل کرلیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی باتیں صوبے میں نفرت پھیلانے کے مترادف ہوگا،تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کا سوچنا چاہیے، پی ٹی آئی کو کرش کرنا ملکی سیاست کےلئے ٹھیک نہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا پیپلز پارٹی،فضل الرحمن،محمود اچکزئی کاشکرگزار ہوں، گزارش ہے مجھے عمران خان سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے۔
پی ٹی آئی پر پابندی بہت بڑی غلطی ہوگی:شاہ محمود قریشی

















