لاہور (شوکت مروت )صوبائی دارالحکومت لاہور میں پرائس کنٹرول میکنزم مکمل طور پر ناکام، ناجائز منافع خوری عروج پر، عوام گرانفروشوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور، لوگ منافع خوری کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہوگئے۔ کوئی نوٹس لینے والا نہیں، عوام کی اعلیٰ حکام کے سامنے دہائی، انتظامیہ کی نااہلی اور ملی بھگت سے شہر میں اشیاءضروریہ پر درج ریٹس کے باوجود اپنی من مرضی کے دام لوگ سے وصول کرنے میں مصروف ہیں، ڈی سی لاہور کی طرف سے قائم کی جانیوالی تمام کمیٹیاں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہیں،کمیٹیاں عوامی شکایات پر چھوٹے موٹے جرمانے کرکے رفو چکر ہو جاتے ہیں، کیونکہ کمیٹی کے اہلکاروں نے اپنی ایریاز میں ماہانہ دیہاڑیاں فکس کی ہوتی ہیں جس کو وہ کسی طور خراب نہیں کرنے چاہئے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفتروں میں بیٹھ کر کاغذوں میں ”سب اچھا ہے“ کی رپورٹ ڈی سی کو بھیج دیتے ہیں، دوسرے اضلاع کے مقابلے میں ڈی سی لاہور کی مصروفیات زیادہ ہوتی ہیں کیونکہ پورے صوبے کی انتظامیہ لاہور میں بیٹھی ہیں لیکن اسکا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ عوام کو بے یارو مددگار اور کرپٹ افسران کے رحم پر چھوڑا ، ڈی سی لاہور کو چاہئے کہ چند کمروں کی میٹنگز کے بجائے ان افسران کو فیلڈ میں کام کرنے کی ہدایات دیں تاکہ عوام کو گرانفروشوں سے ریلیف مل سکیں۔
ناجائز منافع خوری عام،عوام خودساختہ مہنگائی کی چکی میں پسنے پر مجبور

















