پنجاب حکومت، پولیس کی ناکامی سے پی ٹی آئی والے اسلام آباد پہنچے: سردار سلیم حیدر
لاہور (سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا اٹک کے پاس پنجاب پولیس کو ایکسپائر شیل دئیے گئے،سردار سلیم حیدر نے سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت اور پولیس کی ناکامی کی وجہ سے پی ٹی آئی والے اسلام آباد پہنچے، صوبے میں کنٹینر لگا کر ایسا محسوس کرایا گیا جیسے کوئی سونامی آ رہا ہے، پنجاب حکومت کی حکمت عملی ناکام رہی تو کس بات کا کریڈٹ لے رہے ہیں؟ نقصان کے زیادہ ذمے دار پی ٹی آئی والے ہیں تو کچھ کی ذمے دار حکومت بھی ہے،گورنر پنجاب نے کہا کٹی پہاڑی اٹک کے پاس پنجاب پولیس کو ایکسپائر شیل دیے گئے، علی امین گنڈا پور نے سرکاری وسائل کےساتھ وفاق پر دھاوا بولا، وفاق پر اس طرح دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد سے نکالنے کا صحیح طریقہ استعمال کیا گیا، اگر پی ٹی والے ڈی چوک پہنچتے تو بہت بربادی ہونی تھی، سارے ادارے اس میں ناکام ہوئے کہ یہ مظاہرین اسلام آباد تک کیسے پہنچے، اسلام آباد میں آپریشن کر کے بہت اچھا کیا گیا، یہی ہونا چاہیے تھا،سردار سلیم حیدر نے کہا بشریٰ اور علی امین گنڈاپور تو پہلے بھاگنا چاہتے تھے لیکن انہیں اپنے کارکنوں نے جانے نہیں دیا۔

















