پنجاب، 229 بلدیاتی اداروں کو 3 ارب 40 کروڑ 25 لاکھ کا پی ایف سی شیئر جاری

لاہور (خبرنگار) محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبہ کے 229 بلدیاتی اداروں کو 3 ارب 40 کروڑ 25 لاکھ روپے کا پی ایف سی شیئر جاری کردیا ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو 19 کروڑ 81 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔پنجاب کی 11 میونسپل کارپوریشنز کو مجموعی طور پر 43 کروڑ 63 لاکھ روپے، 35 ضلع کونسلوں کو ایک ارب 16 کروڑ 41 لاکھ روپے اور 182 میونسپل کمیٹیوں کو ایک ارب 60 کروڑ 39 لاکھ روپے کا کرنٹ و نان ڈویلپمنٹ پی ایف سی شیئر منتقل کیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ کی جانب سے نومبر2024 کی گرانٹ کے سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میونسپل کارپوریشن بہاولپور کو ایک کروڑ 81 لاکھ،ڈی جی خان 3 کروڑ 25 لاکھ ،فیصل آباد 8 کروڑ 76 لاکھ، گجرات 3 کروڑ 17 لاکھ، ملتان 5 کروڑ 73 لاکھ، راولپنڈی 3 کروڑ 9 لاکھ ،مری ایک کروڑ 51 لاکھ ،ساہیوال 3 کروڑ 98 لاکھ،سرگودھا 4 کروڑ 19 لاکھ اور،میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کو 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ماہانہ نان ڈویلپمنٹ پی ایف سی شیئر کا اجراءکیا گیا ہے۔