لاہور (پ ر ) شاہ روح ٹیکنالوجیز کے زیر اہتمام پہلی آن لائن بین الاقوامی میڈیا ٹیک کانفرنس کامیابی کے ساتھ ہوئی-
مختلف ممالک سے ماہرین اور مقررین نے شرکت کی۔ کانفرنس کا موضوع "میڈیا ٹیک میں ابھرتے ہوئے رجحانات " تھا، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے میڈیا کے بدلتے ہوئے پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔ کانفرنس کی میزبانی شاہ روح ٹیکنالوجیز کے سی ای او حامد سعید نے کی جبکہ شریک میزبان کے فرائض میڈیا مینیجر ارفع عاربی نے انجام دیے۔
کانفرنس میں مختلف اہم موضوعات پر ماہرین نے اپنی رائے پیش کی، میڈیا ٹیک میں مصنوعی ذہانت کا کردار، میڈیا ٹیک کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ کی ضرورت، سوشل میڈیا کے لیے اخلاقی ضوابط، بین الاقوامی تعاون اور میڈیا ڈپلومیسی شامل تھے۔
ماہرین نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے میڈیا کی تخلیق، تحقیق اور نشریات میں ہونے والی تبدیلیوں، جدید میڈیا کی ضروریات کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ کی اہمیت، سوشل میڈیا کے دوران اخلاقی اصولوں کی پابندی کی ضرورت اور عالمی سطح پر میڈیا کے ذریعے تعاون بڑھانے پر روشنی ڈالی۔ مختلف ممالک سے ماہرین اور مقررین نے آن لائن شرکت کی اور اپنے تجربات و خیالات کا اظہار کیا۔
کانفرنس نہ صرف میڈیا ٹیک کے شعبے میں اہم قدم ثابت ہوئی بلکہ عالمی سطح پر مختلف نظریات کو یکجا کرنے کا باعث بھی بنی۔
کانفرنس کے اختتام پر شاہ روح ٹیکنالوجیز کی طرف سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور عہد کیا گیا شاہ روح ٹیکنالوجیز مستقبل میں بھی ایسی کانفرنسز کا انعقاد کرے گی تاکہ میڈیا ٹیک کے ابھرتے ہوے رجحانات پر تحقیق و مکالمہ جاری رہے۔
شاہ روح ٹیکنالوجیز کے زیراہتمام آن لائن بین الاقوامی میڈیا ٹیک کانفرنس

















