اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے انکشاف کیاہے عمران خان سنگجانی میں دھرنے پر آمادہ تھے ، بشریٰ نے انکار کیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہاعمران خان کی آمادگی کے بعد بشریٰ نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا اور صف اول کے لیڈر کا کردار ادا کیا،پارٹی نے فیصلہ کیا تھا پہلے مرحلے میں ڈی چوک جائیں گے اور پہلا مرحلہ کامیاب ہوگیا اب فیصلہ کرنا ہے کب تک بیٹھیں گے، پی ٹی آئی ایک یا 2دن میں آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
بیرسٹر سیف نے کہامطالبات پورے کیے بغیر مسئلہ خوشگوار انداز میں حل ہونا ممکن نہیں،مذاکرات میں احتجاج اور رہائی پر مثبت پیشرفت نہ ہوسکی،بانی پی ٹی آئی کی رہائی قانونی عمل سے ہونی ہے، قانونی عمل کا بٹن حکومت کے ہاتھ میں ہے۔
عمران سنگجانی میں دھرنے پر آمادہ ، بشریٰ نے انکار کیا: بیرسٹر سیف

















