لاہور:(خبر نگار) وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان میں ماورائے آئین و قانون کوئی ایسا عہدہ یا فرد نہیں جو قانون میں ترمیم کرکے عمران خان کو معافی دے سکے، عمران خان کی رہائی کا واحد راستہ قانونی چارہ جوئی ہے، عدالتوں میں جاکر اپنی بےگناہی ثابت کریںخود کو مقدمات سے کلیئر کرانا ہوگا، مقدمات سے کلیئر ہوئے بغیر حکومت کسی انتظامی اختیار سے رہا نہیں کرسکتی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا9مئی کے بعد دھرنا گروہ کو احتجاج کی اجازت دینا خطرناک ہے،پاکستانیوں سے تکلیف کیلئے معذرت، ملکی حفاظت کیلئے کئی اقدامات ناگزیر ہوتے ہیں ،پی ٹی آئی کاناٹک اب ختم ہوجائےگا، یہ وہی مہاتما ہیں جو جیل میں بیٹھ کر کہتے ہیں کسی سیاسی قوت سے مذاکرات نہیں کروں گااب منتظر ہیں کسی طرح اسٹیبشلمنٹ مجھے ڈولی میں بٹھاکروزیراعظم ہاﺅس بٹھادے،بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ میں مکمل فراڈ کیا، عقیدت کےساتھ ملنے والے تحائف کو جھوٹ،فراڈ،جعلی رسیدوں کے ساتھ بیچا،دوسروں سے رسیدیں مانگنے والے نے خود جعلی اور جھوٹی رسیدیں پیش کیں، اب پکڑے گئے تو کہتے ہیں این آر او دے دو۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















