دبئی،لاہور:(مانیٹرنگ ڈیسک
) آئی سی سی نے پاکستان سمیت سب کو چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے کیلئے راضی کرلیا اورپی سی بی کو بھارتی بورڈ کےخلاف بیان بازی سے روک دیا ۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بھارت کے نہ کھیلنے پر بڑے مالی نقصان سے تمام بورڈز کو آگاہ کیا اور پاکستان کے ایونٹ نہ کرانے پر پی سی بی کو بھی بڑے مالی نقصان سے آگاہ کیا گیا،آئی سی سی نے موقف اختیار کیا فی الوقت ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنا ہی چیمپیئنز ٹرافی کےلئے بہتر ہے،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مختلف بورڈز سے ہائبرڈ ماڈل کا شیڈول بنانے کیلئے مشاورت کر رہا ہے،چند روز میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت شیڈول کا اعلان ہوگا۔
پاکستان سمیت سب چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے کیلئے راضی



















