اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے پنکی پیرنی، فرح گوگی، ذلفی بخاری کی کرپشن داستانیں عام ہیں،اسلام آباد پر چرھائی کرنا تو دور کی بات، رخ بھی نہیں کرنے دیا جائے گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا معاشی میدان میں طویل عرصے بعد پاکستان کےلئے اچھی خبریں آ رہی ہیں،بیرونی سرمایہ کاری آنے سے پاکستان مخالف قوتوں کو تکلیف ہورہی ہیں۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا 9 مئی کی ویڈیوز سامنے آ چکیں، سب سامنے کیسے سیاسی جماعت دہشتگردی اور اداروں پر حملے کےلئے اکسا رہی ہے، پاکستان میں سہولت کاری کا کلچر ختم ہوگیا۔
اسلام آباد پر چڑھائی تودور، رخ بھی نہیں کرنے دینگے:رانا مشہود

















