فضل الرحمن نے ہمیشہ ملکی مفادات کو مقدم رکھا،محسن نقوی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمن سے ملاقات کی ،خیریت دریافت کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا، فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر سربراہ جے یو آئی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہامولانا نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ،فضل الرحمن نے کہاترجیح پاکستان اورعوام ہیں۔