اسدقیصر کی ملاقات،اختلافات ختم کرکے احتجاج کامیاب بنائیں:بشریٰ

پشاور:(بیورورپورٹ)سابق خاتون اول بشریٰ اور اسد قیصر کی ملاقات ہوئی ،بشریٰ نے اختلافات ختم کرکے احتجاج کامیاب بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ ہاو¿س پشاور میں ہونےوالی ملاقات میںعلی امین گنڈاپور بھی شریک تھے،اس موقع پر بشریٰ نے ہدایت کی فارورڈ بلاک کی باتوں سے نقصان پارٹی کا ہے، علی امین گنڈاپور کو عمران خان نے نامزد کیا، اختلافات ختم کریں اور صوابی سے قافلے کو علی امین گنڈاپور کےساتھ لیڈ کریں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، اسد قیصر اور عاطف خان قافلوں کو لیڈ کریں گے۔

سابق خاتون اول نے کہا آپس میں ایک رہیں تاکہ ورکرز مایوس نہ ہوں، مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہے،ذرائع کے مطابق 22 نومبر کو فائنل میٹنگ دوبارہ وزیراعلیٰ ہاو¿س پشاور میں ہوگی۔