مریدکے (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اوراس کی پارٹی پاکستان کے خلاف مسلسل سازشیں کررہے ہیں ،یہ ملک دشمن آلہ کار بنے ہیں، اس سازش میں انکو یہودی اور بھارتی لابی کی مدد حاصل ہے ۔حاجی یونس ٹرسٹ کے سربراہ چوہدری حاجی ارشد ورک کی طرف سے مستحق گھرانوں کی 52بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 24نومبر کاایک بار پھر احتجاج کا شوق پورا کرلیں ،قوم تو پہلے ہی ان سے ملک کی تباہی کا حساب مانگ رہی ہے ،یہ مسلسل ملک دشمن قوتوں کاآلہ کار بنا ہوا ہے ،یہ احتجاج بھی ناکام ہوگا ۔انہوں نے کہا ملک ترقی کررہا ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف کامیاب دورے کرکے غیر ملکی سرمایہ کار ی لارہے ہیں ،ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، معاشی اشاریے مثبت سمت میںگامزن ہیں ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک پاکستان کے اندرونی معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کریں گے،اگر انہوں نے مداخلت کی تو پاکستان ان کو روکے گا ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ کے چند افراد نے اپنی حکومتوں کو حو خط لکھے ہیں وہ نہیں سمجھتے اس سے انہوں نے پاکستان میں مداخلت کی ، امریکہ اور برطانیہ کی حکومتیں سمجھتی ہیں پاکستان میں عدالتیں اور قوانین موجود ہین جن پر عمل کیا جارہا ہے۔
عمران خان ایک بار پھر24نو مبر کو اپنا احتجاج کا شوق پورا کر لیں: رانا تنویر حسین

















