فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی کا چھپ کر پاکستان داخل ہونے کا منصوبہ آشکار

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی محسود کا چھپ کر پاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق نور ولی چھپ کر پاکستان آنے کی تیاریاں کر رہا ہے ، خارجی نور ولی شوال کی جانب سے پاکستان میں چھپ کر داخل ہو کر ویڈیو ریکارڈ کرائے گا، ویڈیو ریکارڈ کرانے کا مقصد بتانا ہوگا وہ پاکستان میں ہے جبکہ ویڈیو کو تب ریلیز کیا جائیگا جب افغانستان واپس بھاگ چکا ہو گا۔

ذرائع کے مطابق افغاستان میں ہی ویڈیو ریکارڈ کروا کر پاکستان میں ہونے کا دعویٰ بھی کیاجاسکتاہے، دفاعی ماہرین نے کہا سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوراج کیخلاف کامیاب کارروائیوں نے خارجی نور ولی کو حواس باختہ کردیا ، پاک فوج کے روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسٹڈ آپریشنز نے فتنہ الخوراج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ، نقصانات کی بدولت فتنہ الخوراج کی صفوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ۔