اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال سے اعلان تعلقی کردیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا جی ایچ کیو حملہ کیس میں 150 ملزم ہیں، کوئی ایک کہہ دے میں کیس ملوث ہوں تو سزا لینے کو تیار ہوں،آرمی چیف عاصم منیر سے استدعا ہے بےگناہوں کو معاف کر دیں، سیاست دانوں کابے شک ٹرائل کیا جائے،آئی ایم ایف قیامت ڈھانے والا ہے،7سال قید سے 40 دن کاچلہ بہت بھاری ہے، 40 دن مجھے غار میں رکھا گیا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہامیری صرف خان سے دوستی ہے، تھی، ساتھ کھڑا ہوں،24 نومبر کی کال سے میرا کوئی تعلق نہیں،قوم مہنگائی کے چنگل میں جکڑی گئی ،کوئی عقیقے کی دعوت بھی دے تو شہباز شریف چلا جاتا ہے۔
پی ٹی آئی کی کال سے تعلق نہیں،آرمی چیف بےگناہوں کو معاف کردیں، شیخ رشید

















