بدمعاشی سے صوبے کو کچھ نہیں ملنے والا،فیصل کریم کنڈی

ڈی آئی خان:(بیورورپورٹ)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کے پی کا گھمبیر مسئلہ لا اینڈ آرڈر ،صوبائی حکومت مکمل ناکام ہے،وسائل احتجاج و جلسوں میں استعمال ہورہے ہیں،جلسے اور جلوسوں سے قیدی رہا نہیں ہوتے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے پریس کلب میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکے پی میں روز فوجی جوانوں کے جنازے اٹھا رہے ہیں اور یہ کہتے ہیں فوج صوبے سے نکل جائے،پولیس پر مکمل اعتماد ہے لیکن جو سہولت فوج کے پاس ہے وہ پولیس کے پاس نہیں، دلیل و دلائل سے وفاق سے پیسے لیں، بدمعاشی سے صوبے کو کچھ نہیں ملنے والا،ڈی آئی خان میں جلد بلاول بھٹو لفٹ کینال کا افتتاح کریں گے،سبز انقلاب آئے گا۔