عوام نے جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست کو مسترد کردیا:دانیال چودھری

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاہے پاکستان کے باشعور عوام نے جلاﺅ گھیراﺅ، نفرت اور احتجاج کی منفی سیاست کو مسترد کردیا۔

راولپنڈی کینٹ کے دورے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا پاکستان کے عوام پڑھے لکھے اور باشعور ہیں،عوام کو اس بات کا پوری طرح ادراک ہے وہ پاکستان کو آگ لگانے والوں کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں،پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے راولپنڈی کینٹ کے دورے کے دوران اہل علاقہ سے ملاقات کی، مسائل دریافت کیے۔