بشریٰ سیاست میں حصہ نہیں لیں گی،عمران خان

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے ملک میں جمہوریت موجود ہی نہیں ،بشریٰ سیاست میں حصہ نہیں لیں گی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری ایڈووکیٹ کے مطابق عمران خان نے کہا نیب بیان کے بعد چیئرمین نیب اور تفتیشی افسراستعفیٰ دیں،جھوٹے کیس میں ٹرائل کیا گیا، ریفرنس ریمانڈ بیک کرنے کو نہیں مانیں گے، کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے لیکن ملک میں جمہوریت موجود ہی نہیں ،اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملانے کےلئے سیاسی کمیٹی کی ذمہ داری لگادی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا بشریٰ سیاست میں حصہ نہیں حصہ لیں گی صرف پارٹی رہنماو¿ں تک پیغام رسانی کی گئی،26ویںترمیم کے بعد عدلیہ کو حکومتی ادارہ اور کینگرو کورٹ بنا دیا گیا ، قوم باہر نکلے، پی ٹی آئی کو قاضی فائز اور سکندرسلطان نے منصوبہ بندی کرکے ہرایا۔