پی ٹی آئی نے احتجاج ختم کرنے کیلئے 4 مطالبات رکھ دئیے


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے احتجاج ختم کرنے کیلئے 4 مطالبات رکھ دئیے۔

ذرائع کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم ،چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس،آئین کو اصل شکل میں بحال ،ٹرائل کے بغیر قید سیاسی اسیروں کو رہا کرنے کے مطالبات شامل ہیں،پارٹی رہنماوں کو جامع احتجاجی پلان دےدیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دےدی ،کمیٹی احتجاج لیڈ کرے گی، کمیٹی کو مذاکرات کرنے اور احتجاج ختم کرنے کا اختیار حاصل ہے۔