لندن میں خواجہ آصف کو چاقو حملے کی دھمکیاں،گالیاں،حکومت کانوٹس

لندن (مشرق نیوز) لندن میں خواجہ آصف کو چاقو حملے کی دھمکیاں،گالیاں،ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

وزیر دفاع ٹرین میںسفر کر رہے تھے، نامعلوم شخص نے پہلے جملے کسے پھر چاقو حملے کی دھمکی دی،خواجہ آصف کےساتھ ٹرین سے نکلتے وقت بدتمیزی کی گئی،خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہادھمکیوں ، گالیوں کی ویڈیو حقیقی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے خواجہ آصف کےساتھ لندن میں پیش آئے واقعہ کا نوٹس لے لیااورپاکستان ہائی کمیشن کو پولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی، حکومت نے ہائی کمیشن کوہدایت کی واقعہ انتہائی سنگین ہے لہٰذا برٹش ٹرانسپورٹ پولیس سے رابطہ کرکے تحقیقات کرائی جائے۔