جلسے میں امریکی جھنڈا لانے والا پٹواری تھا:علی امین گنڈا پور


پشاور: (بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے جلسے میں امریکی جھنڈا لانے والا پٹواری تھا،میں ڈھونڈرہا ہوں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہاجعلی مقدمات میں گرفتاریاں ہورہی ہیں، کوئی نئی بات نہیں،جلسے میں امریکی جھنڈا لانے والا پٹواری تھا،نومبر میں بانی پی ٹی آئی نے خود کال دینی ہے، احتجاج کی تیاری مکمل ہے، جب کال آئےگی تو باضابطہ اعلان کریں گے۔