ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں،چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، PCB کا آئی سی سی کو خط

لاہور: (سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں،چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے خط حکومتی ہدایت پر لکھااورپاکستانی حکومت کے سخت مو¿قف سے آگاہ کیا،پی سی بی نے خط میںبھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات مانگ لیں،پی سی بی نے خط میں واضح کیا چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں دیگر ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے؟،بھارت کے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی کرا سکتے ہیں۔