عوام سردیوں میں گیس کی جگہ بجلی استعمال کریں،اویس لغاری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) حکومت نے این ٹی ڈی سی کو 3 مختلف کمپنیوں میں تبدیل کردیا۔

وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا این ٹی ڈی سی کو 3 مختلف کمپنیوں میں تبدیل کیا جارہا ہے، ایک کمپنی بجلی کی خریدوفروخت،ایک منصوبوں کو مکمل کرے گی،2018میں ختم ہونےوالے منصوبے اب 2026 میں ختم ہوں گے، عوام سے کیے گئے وعدے پورے کررہے ہیں،بجلی قیمتوں میں عوام کوریلیف دے رہے ہیں، صنعتی و گھریلو صارفین کیلئے بجلی سستی کردی،ٹرانسمیشن لائنز کے منصوبوں کا بروقت مکمل نہ ہونا بجلی مہنگی ہونے کی بڑی وجہ ہے، حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔

اویس لغاری نے کہااین ٹی ڈی سی ماضی میں بدانتظامی کا شکار رہا،منصوبوں میں تاخیر نظام برداشت نہیں کر سکتا، اضافی بجلی موجود ہے ، بجلی سہولت پیکیج گھریلو، صنعتی، کمرشل سب صارفین کےلئے ہے، چاہتے ہیں ایسا پیکیج ہرسال 6 ماہ کےلئے لائیں تاکہ عوام سردیوں میں گیس کی جگہ بجلی استعمال کریں،بجلی قیمتوں میں کمی کے پیکیج کو ایک بار آزمانا ضروری ہے، اگلے 2،3ماہ میں پیکیج کے نتائج بھی سامنے آئیں گے۔