اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے 26ویں آئینی ترمیم پاس ہوکررہے گی،عمران خان کو موجودہ جگہ پر پہنچانے میں پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کاکردار ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کوئی ہے یا نہیں 26ویں ترمیم پاس ہونے جارہی ہے، آجائیں گے تو سب بچ جائیں گے ورنہ ترمیم تو ہوجائے گی اور ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی اگر سمجھتے ہو اٹھایا ہے تو جاو سمجھ لو اٹھایا ہے، الزامات پر کوئی وضاحت نہیں ہوگی ،بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بٹھا کر خود مزے لوٹ رہے ہیں۔
26ویں آئینی ترمیم پاس ہوکررہے گی،سینیٹر فیصل واوڈا

















