لاہور (خبرنگار) وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 561ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 198 ملزمان کیخلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ34کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1 انڈسٹریل 12 کمرشل3 زرعی اور546 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشن منقطع کرکے ان کو4لاکھ18ہزار941 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ70 لاکھ60 ہزار325 روپے ہے۔ انسداد بجلی چوری مہم کو379روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل1 لاکھ38ہزار901ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، ایک لاکھ31 ہزار471 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر42 ہزار440 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک کل15 کروڑ15 لاکھ8ہزار364 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت5ارب42 کروڑ67 لاکھ64 ہزار266 روپے ہے۔دریں اثناءایس ڈی او کوٹ خواجہ سعید نے اپنے سٹاف کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔دوران آپریشن تین بجلی چور پکڑے گئے۔ایس ڈی او کوٹ خواجہ سعید کے مطابق بجلی چورلیسکو کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے اور لیسکو کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔ایس ڈی او کوٹ خواجہ سعیدنے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے تمام کنکشنز منقطع کروائے اور تاریں قبضہ میں لیں۔ملزمان کیخلاف ایف آئی آرکی درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کروا دی گئی ہیں۔محکمہ کی جانب سے ملزمان کو ڈٹیکشن بل بھی چارج کئے جائیں گےجبکہ ایس ڈی او ستارہ کالونی عبدالرحمان نے اپنے سٹاف کے ہمراہ محمدی روڈ، پل بندیاں والا اور ڈیفنس گارڈن کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔دوران آپریشن پانچ بجلی چوروں کو ڈائریکٹ سپلائی سئے بجلی چوری کرتے پکڑا۔ایس ڈی او ستارہ کالونی عبدالرحمان کے مطابق بجلی چورلیسکو کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے ۔ایس ڈی اوستارہ کالونی عبدالرحمان نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے تمام کنکشنز منقطع کروائے اور تاریں قبضہ میں لیں۔ملزمان کیخلاف ایف آئی آرکی درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کروا دی گئی ہیں۔محکمہ کی جانب سے ملزمان کو9500 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔دوسری طرف چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا گیا، اس سلسلے میں ایک روز کے دوران285نادہندگان سے80 لاکھ41ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔
لیسکو، چوبیس گھنٹوں مزید 34 ملزمان گرفتار ، نادہندگان سے بھی لاکھوں کی وصولی

















