اسلام آباد:(بیورورپورٹ)90ارب کا ٹیکس شارٹ فال،منی بجٹ کے خطرات منڈلانے لگے،ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو تجاویز سے آگاہ کر دیا۔
دستاویز کے مطابق ٹیکس ریونیو میں کمی کی صورت میں 130ارب کے ہنگامی ٹیکس اقدامات کی تجویز دےدی گئی،مشروبات یا شوگر ڈرنکس پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے سے ماہانہ 2.3ارب کااضافی ریونیو حاصل ہوگا۔
مشینری کی درآمد پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس سے ماہانہ 2 ارب حاصل ہوں گے،صنعتی خام مال کی درآمد پر ایک فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس سے ماہانہ ساڑھے 3 ارب، کمرشل امپورٹرز پر ایک فیصد ٹیکس سے ماہانہ ایک ارب حاصل ہونے کا امکان ہے، سپلائیرز پر بھی ایک ایک فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دےدی گئی۔
90ارب کا ٹیکس شارٹ فال،منی بجٹ کے خطرات



















