اراکین پارلیمنٹ کو31دسمبر تک گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈلائن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اراکین پارلیمنٹ کو31دسمبر تک گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈلائن،الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کو شریک حیات ، زیرکفالت بچوں کے اثاثے بھی ظاہر کرنا ہوں گے،گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کر دی جائے گی،الیکشن کمیشن نے کہاتفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت 16 جنوری کومعطل کرکے کام سے روک دیا جائےگا،غلط تفصیلات جمع کرانے والوں کےخلاف کارروائی ہو گی۔