مارشل لا زہر قاتل،احتجاج پی ٹی آئی کاحق،حکومت سہولت دے:حافظ نعیم الرحمن

لاہور:(اپنے نمائندے سے ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے مارشل لا زہر قاتل ، ملکی صورتحال تشویشناک ہے، اسلام آباد میں احتجاج پی ٹی آئی کا قانونی حق ہے حکومت سہولت دے اگر مظاہرین کی جانب سے کوئی مسئلہ ہے تو شہر کو کنٹینر سے کیوں بند کردیا، اسلام آباد کے بعد لاہور کو بھی مکمل طورپر بند کردیا گیا، کنٹینرز سے حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا245کو لاگو کرکے فوج کو عوام کے سامنے کرنا نقصان دہ ہے ،ساری صورتحال کو نارمل کیاجائے، آنسو گیس کا استعمال، لوگوں کو تنگ و صوبہ جام کرنا قابل قبول نہیں،فوری طورپر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں جو پارٹی جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے اجازت دے، پورا پنجاب پریشان ہوگیا ،موٹروے، جی ٹی روڈ بند ہے، بیماروں کا کیا حال ہوگا، پاکستانی عوام اذیت کا شکار ہیں حکومت کے پاس طاقت ہے تو وہ صورتحال کو بہتر بنائے،مارشل لا ءمیں بھی ایسا نہیں ہوا جو اس نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہاہے۔