احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے،ڈار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہے احتجاج ،افراتفری پھیلانے کا مقصد ایس سی او ایجنڈے میں خلل ڈالنا ہے۔

اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہاپی ٹی آئی کی جانب سے وقت کا چناو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے،پی ٹی آئی کا احتجاج کےلئے وقت کا چناو بدقسمتی ،قابل مذمت اورپاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہابھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج میں شرکت کی دعوت سیاسی مفادات کےلئے ملکی ساکھ کونقصان پہنچاناہے جب دنیا دیکھ رہی ہو تو اتحاد و ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے،وقت پاکستان کےلئے عزم، استحکام اور قیادت کرنے کا ہے، چھوٹے چھوٹے سیاسی مفادات سے بالا تر ہونا پڑےگا۔