ایرانی حملے،نیتن یاہو کئی گھنٹوں تک زیرزمین چھپے رہے،کانپتے ہاتھوں کی ویڈیو وائرل


تل ابیب،تہران:(مشرق نیوز)ایرانی حملوں پرنیتن یاہو کئی گھنٹوں تک زیرزمین چھپے رہے،کانپتے ہاتھوں کی ویڈیو وائرل بھی ہوگئی۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں کے وقت اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو زیر زمین بنکرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ،جیسے ہی ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی سرحد کو عبور کیا تونیتن یاہو نے اپنی کابینہ کے متعدد اراکین کےساتھ زیر زمین بنکرز میں پنا ہ لی اور کئی گھنٹوں تک زیر زمین بنکرز میں رہے،دوسری جانب ایران نے میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے کاپنتے ہاتھوں کی ویڈیو شیئر کردی۔