کراچی :(بیورورپورٹ)عدم ادائیگی،پی آئی اے نے ترکیہ کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق 13 اکتوبر تک پی آئی اے کی کوئی بھی پرواز ترکیہ کیلئے آپریٹ نہیں ہو گی،پی آئی اے اسلام آباد ،لاہور سے ہفتہ وار 4 پروازیں ترکیہ کیلئے آپریٹ کرتا ہے،استنبول ایئرپورٹ پر پی آئی اے نے انوینٹری اور سلاٹ کی مد میں عدم ادائیگی پر 28 ستمبر سے آپریشن بند کیا ۔
عدم ادائیگی،پی آئی اے کا ترکیہ کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل



















