لاہور :(اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بعد مسافروں کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا،صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 20سے 190 روپے تک کمی کردی گئی،پنجاب واحد صوبہ جہاں پٹرول،ڈیزل سستا ہونے پر کرایوں میں کمی کی جاتی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا مریم نواز کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ ،محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسر فیلڈ میں متحرک ہیں، تمام بس اڈوں پر نئے کرایہ ناموں کے بورڈ آویزاں کر دیئے ،تعاون پر ٹرانسپورٹرز کے بھی مشکور ہیں ۔
وزیر اطلاعات نے کہامسلسل پانچویں مرتبہ پٹرولی نرخوںمیں کمی سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی گئی،باقی صوبوں کو بھی پنجاب حکومت کو فالو کرتے ہوئے پٹرول و ڈیزل سستا ہونے پر کرایوں میں کمی کرنی چاہیے۔
ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑی کمی،باقی صوبے بھی پنجاب کی تقلید کریں،عظمیٰ بخاری

















