ڈی جی خان،ڈیرہ اسماعیل ،ایف سی اہلکار سمیت 5افراد قتل

ڈیرہ غازی خان ،ڈی آئی خان:(بیورورپورٹ)ڈی جی خان،ڈیر ہ اسماعیل میں ایف سی اہلکار سمیت 5افراد قتل ،3زخمی ہو گئے،ڈی جی خان کے قصبہ کالا میں شادی کی تقریب میں لین دین کے تنازع پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی،4افراد ہلاک،3زخمی ہوگئے،پولیس نے 3ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

دریں اثنا ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی ایس کے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات اہلکار بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق ایف سی اہلکار نعمان خان ڈی آئی خان کے علاقے عبدالخیل میں فائرنگ کانشانہ بنا،نعمان خان بلوچستان میں تعینات اور چھٹیوں پر گھر آیا تھا۔