لاہور: ( اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مخدوش اور خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے عوامی امور پر نظر ہے، تمام مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، ہر آنے والے دن میں بہتری آ رہی ہے ، مجھے یقین ہے کچھ سالوں میں شکایات برقرار نہیں رہیں گی ۔
مریم نواز نے پنجاب بھر میں سکول بلڈنگز کی چیکنگ کا حکم دیتے ہوئے سکولوں کی صفائی کی صورتحال کی چیکنگ کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ عوامی امور پر نظر ہے، تمام مسائل حل کرنا چاہتے ہیں ، مجھے یقین ہے کہ کچھ سالوں میں شکایات برقرار نہیں رہیں گی ، شاباش دینے میں کنجوس نہیں، چیزوں کو بہتر کرنے کےلئے سخت رویہ اپنانا پڑتا ہے ، ہر آنے والے دن میں بہتری آ رہی ہے ،پولیس کو عوام میں ریلیف اور مجرموں میں خوف کا احساس پیدا کرنا چاہیے ، جرائم پیشہ افراد کےخلاف سخت ترین اور فیصلہ کن کارروائی کر کے خوفزدہ کیا جائے ، جرائم بر خلاف پراپرٹی کے رجحان پر قابو پایا جائے،مریم نواز سے مظفر گڑھ کے ڈپٹی کمشنر آفس میں ارکان اسمبلی سے ملاقات کی،ارکان اسمبلی نے عوامی مسائل کے حل کےلئے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔
وزیر اعلیٰ نے ارکان اسمبلی کی تجاویز پر مظفر گڑھ کے مرکزی روڈز کی تعمیر و مرمت اور بحالی یقینی بنانے کا حکم دیا، مریم نواز کا مظفرگڑھ کے مرکزی علاقوں میں تجاوزات اور ناقص صفائی پر اظہار برہمی کیا اور تجاوزات کے خاتمے کےلئے فوری طور پر مہم شروع کرنے کا حکم دیا ، وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں کرپٹ عناصر کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔
مریم نواز نے لینڈ ریکارڈ سینٹرز کے بارے میں عوامی شکایات پر بھی اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا مظفر گڑھ میں نو گو ایریا ختم ہونا قابل اطمینان ہے، اسے بحال رکھا جائے ، سوشل سکیورٹی ہسپتال میں ڈائیلسیز کی سہولت کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا سیاحت کے فروغ کے لئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے،عالمی یوم سیاحت پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا سیاحت کے پرعزم جذبے رکھنے والوں کو سلام پیش کرتے ہوں، اللہ تعالی نے بھی انسان کو زمین پر چلنے پھرنے اور غور وفکر کرنے کی دعوت دی، سیاحت انسان کی فطری صلاحیتوں کو جلا بخشتی اور فکر و تدبر میں معاونت کرتی ہے، اللہ تعالی نے پاک سر زمین کو بے پناہ سیاحتی خوبصورتیوں سے نوازا ہے،پنجاب میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل ہے، سیاحت کے فروغ کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے مخدوش ،خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل کرنے کا حکم دےدیا

















