مریم نواز نے گورنر سے منسوب کوئی بیان نہیں دیا: عظمیٰ بخاری

لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ کے گورنر سے منسوب بیان کی تردید کر دی۔

عظمیٰ بخاری نے وضاحت کرتے ہوئے کہامریم نواز نے گورنر پنجاب سے متعلق اپنی مرضی کے وائس چانسلر لگانے کا کوئی بیان نہیں دیا،وزیراعلیٰ نے کہابچوں کے مستقبل کےساتھ نہیں کھیلنا چاہیے ،مریم نواز نے پہلی مرتبہ شفاف طریقے سے وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل مکمل کیا ۔