راج کماری تیاری پکڑیں ،گنڈا پورپھر پنجاب آرہے ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور:(بیورورپورٹ)ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے کہاہے راج کماری مریم نواز تیاری پکڑیں، علی امین گنڈاپور پھر پنجاب آرہے ہیں، پنجاب میں جلسہ جلوس اگر دہشتگردی ہے تو کرتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹرسیف نے جلسہ آئینی وجمہوری حق ،این او سی فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری ہے، علی امین گنڈاپور کوجعلی مقدمات کی کوئی پرواہ نہیں ،جلسہ کرنا دہشتگردی نہیں بلکہ ماڈل ٹاﺅن میں حاملہ خواتین پر سیدھی سیدھی گولیاں چلانا دہشت گردی ہے، ماڈل ٹاﺅن کے مجرموں کو کوئی حق نہیں دوسروں کو دہشت گرد کہے۔