پی آئی اے کی بولی یکم اکتوبر کو ہوگی: چیئرمین قائمہ کمیٹی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) چیئرمین قائمہ کمیٹی نے اعلان کیاہے پی آئی اے کی بولی یکم اکتوبر کو ہوگی،قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس فاروق ستار کی زیر صدارت ہوا ،پی آئی اے کی نجکاری پر غور کیا گیا۔

فاروق ستار نے کہا پی آئی اے کی بولی یکم اکتوبر کو ہوگی،6پارٹیاں شرکت کریں گی، براہ راست دکھائیں گے،حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں ، نجکاری کے عمل میں ملازمین کے حقوق کے تحفظ کرنا بھی ضروری ہے، ملازمین کی تنخواہوں ،الاونسز میں کوئی کٹوتی نہیں ہونی چاہیے۔

سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کہانجکاری کا تمام عمل مکمل ہو چکا ،نومبر 2023 میں شروع کیا گیا ، بولی کیلئے سرمایہ کاروں کی تیاری آخری مراحل میں ہے، بولی کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی، پی آئی اے کے خریدار کو پہلے سال 70 ارب کی سرمایہ کاری کرنا ہو گی، ہوائی جہازوں کی مرمت ہونا دیگر آپریشنز کو بھی بحال کرنا ہے، یورپ کی پابندی جلد اٹھا لی جائے گی۔