ہرادارہ اپنی حدود میں کام کرے تو ملک ترقی کرےگا،فضل الرحمن

ملتان:(بیورورپورٹ)جے یوآئی سربراہ فضل الرحمن نے کہاہے آئین کے مطابق چلنا چاہیے، ہرادارہ اپنی حدود میں کام کرے تو ملک ترقی کرےگا۔

ملتان میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاملک میں سیاسی واقتصادی لحاظ سے کمزوریاں ہیں، ابھی بھی اطمینان کا ماحول نہیں پایا جاتا ،آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ،اب تونیا مسئلہ آئین کا ہے، آئینی ترمیم کالانے والوں سے پوچھیں،آئین کے مطابق چلنا چاہیے۔

امیر جے یوآئی نے کہامیرا کسی کےساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، نواز شریف سے جو باتیں ہونی تھیں ہو گئیں،کسی بھی کارکن کی گرفتاری کے حق میں نہیں ،موجودہ حالات سے عام آدمی متاثر ہو رہا ہے،بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی گرفتاریوں کیخلاف تھے