مخصوص نشستیں کیس، پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک

اسلام آباد: (بیورروپورٹ)پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے کیس میں مزید وضاحت کےلئے سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک دےدی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عزیر کرامت کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میںموقف اپنایا عدالت واضح کرے الیکشن ترمیمی ایکٹ 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوتا،سپیکر قومی اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کمیشن کو خطوط درست قانونی پوزیشن واضح نہیں کرتے، دونوں اسمبلیوں کے سپیکروں کے خطوط کا 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

بیرسٹر گوہر نے کہاسپیکروں کے خطوط الیکشن کمیشن کی جانب سے نظر انداز کیے جانے چاہئیں، 14 ستمبر کے وضاحتی حکم نامے کی روشنی میں الیکشن کمیشن 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے،بیرسٹر گوہر نے استدعا کی معاملے کے زیر التوا ہونے تک الیکشن کمیشن کو کسی بھی جماعت کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سے روکا جائے، سپریم کورٹ تمام پہلووں کی وضاحت جاری کرے۔