اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے ملک پر مسلط کی گئی آفت پی ٹی آئی نے اپنی ناکامی چھپانے کےلئے عوام میں جھوٹ ،نفرت پھیلا کر زہر گھولا اور اب ریاست مخالف پارٹی کے طور پر ابھر کر آرہی ہے،پی ٹی آئی نے ہرممکن کوشش کی پاکستان آئی ایم ایف پروگرام سے محروم رہے، امریکہ میں بھارتی لابی کےساتھ ملکر کانگریس سے پاکستان مخالف قرارداد پاس کرائی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا پی ڈی ایم حکومت نے مشکل فیصلے کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ،حکومتی اقدامات سے معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی،مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے ساڑھے 9 فیصد پر آگئی ،مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آنے کی وجہ سے سٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کی کمی کا اعلان کیا،پالیسی ریٹ کی کمی سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے، ایس آئی ایف سی کے ذریعے دوست ممالک نے تقریباً اگلے 5 سالوں کےلئے 27 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرادی۔
پی ٹی آئی نے عوام میں جھوٹ ،نفرت پھیلا کر زہر گھولا،احسن اقبال

















