لاہور (انٹروےو :نعےم جاوےد) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایکسپو مریم خاور کا کہنا ہے کہ جب سے انہوں نے ایکسپو پاکستان کمپنی کا انتظام سنبھالا اسے منافع بخش کمپنی بنا کر مثالی کارکردگی سے نجکاری سے بھی بچا لیا ہے ہم پشاور کوئٹہ ایکسپو سنٹرز پائپ لائن میں ہیں بلکہ کراچی ایکسپو پر بھی کام ہو رہا ہے۔ ”مشرق“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مریم خاور کا کہنا تھا کہ سابق چیف فنانس آفیسر نے کئی سال تک یہاں لوٹ مار کی اسے نکال باہر کیا متعدد انکوائریز چل رہیں کروڑوں روپے ریکوری بھی اس کے ذمے ہے وہ منیجر تھا لیکن یہاں اس کے رشتہ دار ملکر مال اکٹھا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا ایکسپو حکومت سے کوئی فنڈز نہیں لیتی اپنے اخراجات خود ریونیو اکٹھا کر کے پورے کرتی ہے شفافیت کیلئے کمپنی انٹرنل آڈٹ تین عالمی سطح کی کمپنیاں کرتی ہیں کرپشن صفر ہے کوئی ادارہ چیک کر سکتا ہے ہماری کوششوں سے 36 سالانہ نمائشوں سے تعداد بڑھا کر اب اس سال 82 جبکہ اگلے سال 100 نمائشوں کاہدف پورا کریں گے اس سال ریکارڈ 541 ملین روپے ریونیو اکٹھا کیا ایک ایک روپیہ ایمانداری سے خرچ کرتے ہیں مریم خاور نے کہا بہت جلد ہم ملک کے صنعتی شہروں فیصل آباد ملتان حیدرآباد گوجرانوالہ جیسے شہروں تک ایکسپو سنٹر بنائیں گے تاکہ مقامی لوگ وہاں نمائشوں کا انعقاد کر سکیں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویڑن کو آگے لے کر جانا ہی ہماری کامیابی ہے ہماری قیادت یقینا اداروں کی خود انحصاری کو سراہتی ہے اس کے مطابق ایکسپو کمپنی چلائی جارہی ہے میری تنخواہ کے حوالے سے پراپیگنڈا کیا جاتا ہے 35 فی صد ٹیکس کٹ جاتا ہے کوئی اضافی مراعات نہیں لے رہی۔
ایکسپو پاکستان کو منافع بخش کمپنی بناکر نجکاری سے بچا لیا: چیف ایگزیکٹو آفیسر



















