لاہور (علی جنید) سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال نے تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کرپشن کی مد میں قواعد و ضوابط کی بیخ کنی کرتے ہوئے محکمے کو بیساکھیوں پر لانے کی ”حکمت عملی“ کو حتمی شکل دیدی۔ حال ہی میں کی گئی ٹرانسفر پوسٹنگ میں جونیئر ترین انسپکٹر کو بھاری رشوت کے عوض ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لاہور کی اہم ترین سیٹ پر بٹھا دیا گیا ہے ، او پی ایس تعیناتی پر سپریم کورٹ کی پابندی ہے جبکہ اس محکمہ میں ون سٹیپ کے بجائے ٹو اور تھری سٹیمپ کراس کئے جا رہے ہیں ، وفاقی وزیر مذہبی امور ، وفاقی سیکرٹری اور قائم مقام چیئرمین کیلئے سیکرٹری بورڈ کی کرپشن کا نوٹس لینا ناگزیر ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ میں چیئرمین کی سیٹ خالی ہونے کی وجہ سے سیکرٹری بورڈ فرید اقبال ٹرانسفر پوسٹنگ ، دیگر معاملات سمیت تمام تر ایڈمنسٹریٹرز ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز ، انسپکٹرز سے ماہانہ اپنا حصہ وصول کررہے ہیں ، حال ہی میں 5 ستمبر کو فرید اقبال نے آفس آرڈر نمبر 5785 جاری کیا جس کے مطابق جونیئر انسپکٹر سعد سلمان کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ضلع قصور تعینات کیا گیا جبکہ انسپکٹر سعد نے 10 لاکھ بطور رشوت ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لاہور ون کیلئے ادا کئے تھے اور اسے قصور لگانے کے آرڈر کئے گئے لیکن سعد اور اسکے ساتھی حارث ، یاسر نے مشاورت کے بعد دیئے گئے 10 لاکھ میں پانچ لاکھ مزید جمع کر کے فرید اقبال کو ادا کئے جس پر فرید اقبال نے اگلے ہی روز یعنی 6 ستمبر کو آفس آرڈر نمبر 5798 جاری کیا جس میں قصور سے سعد سلمان کے آرڈر واپس کرتے ہوئے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لاہور ون تعینات کیا اور لاہور ون میں پہلے سے تعینات ایکس کیڈر عاصم کو قصور میں تعینات کرنے کے آرڈر کئے گئے جبکہ عاصم نے قصور تعیناتی پر سیکرٹری بورڈ فرید اقبال سے احتجاج کیا کہ ابھی چند ماہ پہلے ہی اس سیٹ کیلئے اس نے معاوضہ دیا تھا، مذکورہ حالات وفاقی وزیر مذہبی امور سالک حسین ، وفاقی سیکرٹری ذوالفقار حیدر، قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر عطا الرحمان کے باعث تشویش ہیں جنہیں سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کی کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے سویلین انٹیلی جنس ایجنسی کے ذریعے تحقیقات عمل میں لانی چاہئے تاکہ سکھوں اور ہندوو¿ں کی پاکستان میں اراضی سے حاصل ہونے والے ریونیو کو ETPB افسران اپنی جیبوں میں بھرنے کے بجائے سرکاری خزانہ میں جمع کروائیں۔
سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کی من مانیاں،جونیئر ترین انسپکٹر کی اہم عہدے پر پوسٹنگ

















