فیض ،عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں:خواجہ آصف
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے 9مئی کو ملک پر قبضے،فوج میں بغاوت کی کوشش ناکام ہوئی،فیض ،عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں،شواہد بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کی طرف جا رہے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
خواجہ آصف نے کہاگرفتاری کے بعد فیض حمید بانی پی ٹی آئی کےساتھ رفاقتوں کا بتا رہے ہوں گے، خواہش ہوگی سارا ملبہ عمران خان پر ڈالا جائے،9مئی کے احتجاج میںخاص طور پر آرمی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، پلاننگ صرف فوجی ذہن ہی ترتیب دے سکتا ہے،عمران کو اقتدار چھن جانے،فیض کو آرمی چیف نہ بننے کاغم تھا،فیض حمید نے معاملے پر پارٹی قیادت سے رابطہ کیا،یقین دہانیاں کرائیں اگر آپ مجھے آرمی چیف بنانے کی حمایت کریں گے تو وفاداری کےساتھ ساتھ نبھاو¿ں گا،کچھ ضمانتیں بھی دیں۔
وزیر دفاع نے کہاساری شکایات میں موجودہ آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد زیادہ شدت آگئی، روکنے کیلئے پاک فوج میں اندرونی خلفشار اور فوج کی معرفت سے عوام میں خلفشار پھیلانے کامنصوبہ بنایا گیا،9مئی بڑا شاخسانہ تھا،نیب ترامیم کا سلسلہ جب شروع ہوا تب کے وزیر دفاع پرویز خٹک نے رابطہ کیا ،کلیئرنس فیض حمید کی طرف سے آئی بات چیت شروع کریں، اسد قیصر کے گھر میں مذاکرات کے دوران کمرے کے باہر 4 بندے آئی ایس آئی کے بیٹھے ہوتے تھے۔
خواجہ آصف نے دعویٰ کیا فیض حمید قانون سازی، الیکشن اور حکومتی امور کے احساس معاملات میں مداخلت کرتے تھے تو کیا 9مئی ان کے بغیر ہوگیا ہوگا؟ جس ملک کے اندر 27 لاکھ کیسز زیر التوا ہوں ،140 کے ٹیبل پر آپ کی پوزیشن 130 ویں ہو تو میرے خیال میں ججز 21 کی جگہ 50ہونے چاہئیں تاکہ عوام کو انصاف ملے،سپریم جوڈیشل کونسل ججز کے نام تجویز کرے گی، نام پارلیمانی کمیٹی میں آئیں گے، کمیٹی ناموں کی توثیق کرے گی، پورا عمل آئینی ہے۔
وزیر دفاع نے کہاشہباز شریف عمران خان سے مذاکرات کیلئے آخری حدتک گئے ،غیر مشروط آفر کی گئی لیکن بانی پی ٹی آئی نے ایک بار بھی سیاسی قوتوں سے بات کرنا گوارا نہ کیا۔

















