حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے،پورا ملک بند، پہیہ بھی جام ہو گا،حافظ نعیم الرحمن

گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے،پورا ملک بند، پہیہ بھی جام ہو گا، معاہدے پر عمل درآمد نہ ہوا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی،شہبازشریف صاحب پھر شکایت نہ کرنا۔

گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب اور ممبرشپ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاحکمرانوں کی عیاشیوں ، آئی پی پیز کا بوجھ اب عوام نہیں اٹھائیں گے، قوم کے حق کےلئے لڑ رہے ہیں، راستے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرنے کا سوچیے گا بھی نہیں،پورا ملک بند، پہیہ بھی جام ہو گا، پنجاب میں ریلیف کاکریڈٹ جماعت اسلامی کا ہے، بجلی کی اصل لاگت کا تعین کر کے پورے پاکستان میں یکساں ٹیرف لاگو کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہان لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی حکومتوں نے آئی پی پیز کو تحفظ فراہم کیا، لوٹ مار میں برابر کے شریک ہیں، اردگرد اے ٹی ایم کھڑے کر کے ایمانداری کے دعوے نہیں کیے جا سکتے،ملک بھر میں ممبر شپ کیمپوں کا آغاز ہو گیا، بھرپور پذیرائی مل رہی ہے،فارم47کی حکومت کااقتدار میں رہنا عوام کی توہین ہے۔