لاہور:( خبر نگار)اظہر مشوانی کے لاپتہ بھائیوں کی 92دن بعد گھر واپسی،پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ نے تصدیق کردی۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پراظہر مشوانی نے کہامیرے دونوں بھائیوں کو ریلیز کر دیا گیا، معصوم شہریوں کو 6جون سے 6ستمبر تک یعنی 92دن اغوا رکھا گیا،دعاہے تمام جبری گمشدہ افرادجلد از جلد بحفاظت اپنے اہلخانہ سے ملیں،تمام پاکستانیوں خصوصاً وکلاء، رپورٹرز، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور انصافینز کی محنت و دعاﺅں کے شکر گزار ہیں،اظہر مشوانی نے کہاکیس میرٹ پر چلانے پرجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ،شہباز علی رضوی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اظہر مشوانی کے لاپتہ بھائیوں کی 92دن بعد گھر واپسی

















