ڈی جی خان،لاہور:(بیورورپورٹ،ایجوکیشن رپورٹر،اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ مریم نوازنے ڈیرہ غازی خان کے گورنمنٹ پرائمری سکول ایم سی ون میں پنجاب میں ملک کے پہلے اورسب سے بڑے سکول نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کردیا۔
،وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان گورنمنٹ پرائمری سکول کی ہر کلاس میں جا کر بچوں کو دودھ کے پیک دئیے ، مریم نواز نے بچوں کو دودھ کے پیکٹ خود کھول کر دیئے اور نگرانی میں ختم کرائے،وزیر اعلیٰ نے طلبہ سے ان کے نام پوچھے اور تعریف کی،مریم نواز سکول کے طلبہ کے درمیان جا کر بیٹھ گئیںجس پر طلبہ نے مسرت کااظہار کیا، وزیراعلیٰ نے بچوں سے ان کی صحت اور تعلیم کے بارے میں دریافت کیا،مریم نواز نے بچوں سے پڑھائی میں درپیش مسائل کاپوچھا ،وزیر اعلیٰ کے دریافت کرنے پر اداس بیٹھے طالب علم نے والد کی بے روزگار ی کا بتایا۔
مریم نواز نے ننھے طالب علم کے والد کو روزگار کی فراہمی کی ہدایت کی،وزیر اعلیٰ کو صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے بریفنگ میں بتایا ”چیف منسٹر سکول نیوٹریشن پروگرام“کے پائلٹ پراجیکٹ کا جنوبی پنجاب کے 3اضلاع سے آغازکیا گیاہے،ڈیرہ غازی خان، راجن پور او رمظفر گڑھ کے پرائمری سکول نیوٹریشن پائلٹ پراجیکٹ میں شامل ہیں ،غذائی قلت کے شکار 4لاکھ سے زائد طلبہ کو غذائیت سے بھرپور دودھ کا پیک دیاجائے گا،ڈیرہ غازی خان، راجن پور اورمظفر گڑھ کے 3ہزار 527سکولوں کے طلبہ کو روزانہ 175ملی لیٹر دودھ کا پیک ملے گا، بچے دودھ کا خالی پیک سکول میں جمع کرائیں گے،خالی رئیپرز کی ری سائیکلنگ سے ہونے والی آمدن متعلقہ سکول پر ہی خرچ کی جائے گی۔
دریں اثناءاپنی چھت۔۔۔ اپنا گھر پروگرام کےلئے تمام اضلاع میں قرعہ اندازی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈیرہ غازیخان میں قرعہ اندازی کرکے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا باقاعدہ آغازکر دیا ،وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی عمائدین کی موجودگی میں قرعہ اندازی کےلئے بٹن دبائے،ڈیرہ غازی خان میں اپنی چھت۔۔ اپنا گھر پراجیکٹ کےلئے قرعہ اندازی میں185 درخواست گزار کامیاب قرارپائے جبکہ ڈی جی خان میں پہلا نام عبداللطیف نامی شہری کا نکلا،دوسرا نام اعظم، تیسرا مدیحہ قادر اور چوتھے خوش نصیب عبد الستار تھے ، ڈےرہ غازیخان میں 1778 -افراد نے اپنی چھت۔۔اپنا گھر پروگرام کےلئے اپلائی کیا،قرعہ اندازی میں کامیاب افراد کو 15ستمبر تک قرض کی پہلی قسط مل جائے گی۔
مریم نواز نے اپنی چھت۔۔ اپنا گھر پروگرام میں کامیاب افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا اپنی چھت اپنا گھر پاکستان کی تاریخ کا سب سے پڑا پروگرام ثابت ہوگا،ہر سال ایک لاکھ افراد کو گھر دینے کا ہدف پورا کرنا چاہتے ہیں،اپنی چھت۔۔ اپنا گھرسکیم میں کوئی سفارش نہیں،سب کو میرٹ پر قرض ملے گا،قرض کی ماہانہ قسط کرائے کی رقم سے زیادہ نہیں ہوگی،15 لاکھ قرض لینے والے کو بھی ماہانہ 14 ہزار تک ہی ادا کرنے ہوں گے،7 سال میں اصل رقم ہی ادا کرنا ہوگی، شہر میں 5مرلے اور دیہات میں 10 مرلہ تک پلاٹ مالکان قرض لے سکیں گے۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















