اسلام آبا د:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے 9 مئی میں جس کا بھی کردار ہوا وہ فیض حمید کےساتھ حصہ دار ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کوئی بھی جرم ہو، منصوبہ ساز، سہولت کار اور مستفید ہونے والوں سمیت کارروائی تو سب کےخلاف ہی ہوتی ہے،9 مئی واقعات میں بھی منصوبہ سازوں کو افرادی قوت تو پی ٹی آئی نے ہی دی ،عمران خان کی اجازت کے بغیر ایسا ممکن ہی کہاں تھا؟، دہشتگرد بلوچستان میں ترقی کا عمل پروان نہیں چڑھنے دے رہے اگر بلوچستان ترقی کر گیا تو صوبے کی محرومیوں کے بیانیے کی بنیاد پر چلنے والی دکان بند ہوجائےگی، بلوچستان میں ترقی کی ہر کوشش میں دہشتگردی سے رکاوٹ ڈالی جاتی ہے۔
9مئی میں جس کا بھی کردار ہوا وہ فیض حمید کےساتھ حصہ دار ہوگا:خواجہ آصف

















