ہزارہ،پشاور:(مشرق نیوز)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ گنڈا پور کو اعتماد کاووٹ لینے کاچیلنج کردیا۔
ہزارہ یونیورسٹی میں تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاوزیراعلیٰ کابینہ میں روز وزرا تبدیل کرتے ہیں ،صوبے کے تمام لوگ کہتے ہیں کس طرح کے بندے کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا،کرپشن کے ریکارڈ توڑے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ کا بھائی پیسے لےکر ٹرانسفر اور پوسٹنگ کرتا ہے،کرپشن کی وجہ سے اسمبلی کے اندر وزرا ایک دوسرے کے دست وگریبان ہیں ۔
دوسر ی جانب مشیراطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا گورنر تحریری طور پر وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں،فیصل کریم کنڈی کو ابھی تک یقین نہیں آرہاگورنرہیں،روزانہ اٹھ کرشیشے میں دیکھتے ہیں وہ گورنرہاو¿س میں ہیں یا نہیں،علی امین گنڈا پور کس بات کا ووٹ لیں، اسمبلی کی نشستیں دیکھ لیں، اسمبلی میں دو تہائی اکثریت ہے، گورنر کو شوق ہے تو بیان کی بجائے وزیراعلیٰ کو تحریری طورپر اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ کر قانونی تقاضا پورا کریں۔
گنڈا پور اعتماد کا ووٹ لیں :کنڈی،تحریری طور پر کہیں:بیرسٹر سیف

















