پی ٹی آئی کا اوڑھنا بچھونا فتنہ ،فساد، اڈیالہ کا قیدی بوٹ پالش پر یقین رکھتا ہے،عظمیٰ بخاری


لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پی ٹی آئی کا اوڑھنا بچھونا فتنہ ،فساد، اڈیالہ کا قیدی بوٹ پالش پر یقین رکھتا ہے،عمران خان نے نواز شریف کےخلاف سازش رچائی اور آر ٹی ایس بٹھا کر چور دروازے سے اقتدار پر قبضہ کیا۔

بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہانواز شریف ہر باراقتدار میں دو تہائی اکثریت سے آتے ہیں، عمر ایوب بتائیں کونسے فارم کی پیداوار ہیں؟دوبارہ گنتی کے نام سے ٹانگیں کیوں کانپتی ہیں؟، آپ کا ظل تباہی عمران خان پاکستان پر ایٹم بم گرانے اور 3ٹکڑے کرنے کی باتیں کرتا ہے،فوجی تنصیبات پر حملے اورشہدا کے مجسمے جلانے والوں کو امن کی باتیں کرتے شرم نہیں آتی؟اڈیالہ جیل کا قیدی سرٹیفائیڈ جھوٹا، کرپٹ اور بددیانت ثابت ہو چکا ۔

وزیر اطلاعات نے کہاعمران خان کی کرپشن کے چرچے اب عالمی میڈیا کی زینت بن رہے ہیں، دھرنے ،دھاندلی کی پیداوارجماعت پی ٹی آئی ہے،اسلام آباد کی بجائے پشاور میں تماشے لگائیں،نواز شریف آئین، قانون اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں جبکہ اڈیالہ جیل کا قیدی سہولت کاری اور بوٹ پالش کرنے پر یقین رکھتا ہے،نواز شریف جھوٹے مقدمات سے باعزت بری اور سرخرو ہوئے،سازشیں کرنے والے انجام کو جاپہنچے۔