حکومتی مستقبل تاریک،عمران کا فوجی ٹرائل نہیں ہوگا: عمر ایوب

سرگودھا:( ڈسٹرکٹ رپورٹر)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے عمران خان کا فوجی ٹرائل نہیں ہوگا،فوجی ٹرائل کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی رہنما سیاسی قیدی ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہااختر مینگل سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کردی،بلوچستان آگ میں جل رہا ہے کسی کو فکر نہیں، بجلی سستی کرنے کا اعلان کر کے اگلے دن ہی مہنگی کر دی گئی، فارم47کی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی،9مئی واقعات میںپی ٹی آئی کی شمولیت کے کوئی ثبوت نہیں اگر ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں، اپوزیشن جماعت ملک اور جمہوری بقا کی جدوجہد کر رہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا چینی اور گندم سکینڈل میں محسن نقوی براہ راست ملوث ہیں، ،حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، موجودہ حکومت کو کون لے کر آیا میں نام بتا دوں گا لیکن آپ چلا نہیں سکیں گے۔